میربیدری، بیدر،کرناٹک

خدا کے نیک بندے تھے وہ ابراھیم ؑ
اطاعت میں بھی آگے تھے وہ ابراھیم ؑ

بُت ان کے پاس رب ہرگز نہیں تھے میر
انھیں کلہاڑی سے توڑا، نہ مانا پیر

اُنھوں نے بیوی بچہ چھوڑا صحرا میں
چلانے نسل اپنی گویا صحرا میں

نہ بیوی بچے پر چلتاتھا سب کا حکم
انھیں تھا چھوڑنا ،صحرا میں رب کاحکم

تھی اسماعیل کی قربانی رب کی یاد
سنو!اِ س میں ہے بیٹے باپ کی فریاد

خدا تنہا ہے ، واحد ہے ، اُسے پوجو
خدا کوچھوڑ کر ہرگز نہ تم چاہو

مجھے علم اور دانش بھی عطافرما
کہ ذکرِ خیر جاری تو مرافرما

مری اولاد مانے ،تجھ کو اپناسب
نمازیں قائم اِن سے کردے میرے رب

مجھے رُسوا نہ کر جب تو اُٹھائے گا
مجھے جب نیکوں میں شامل تو کردے گا

مجھے تو بخش دے ، ماں باپ کو میرے
حسابوں والے دِن ان کو خلاصی دے

وہی رب آگ کو گلزار کرتاہے
وہ مئے توحید سے سرشار کرتاہے

بتایا سب کوابراھیم ؑ کا اسوہ
چلاتارب ہے، اس اسوہ پہ ہے چلنا

پیمبر سے ہوااک رابطہ ہے میر
سلام ان پر جنہیں رب چاہتاہے میر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے