کلبرگی۔ 5؍جون (راست): حرکیاتی سماجی خدمت گار ، محب ِ اردو ، وظیفہ یاب محکمہ پولیس نے آج ڈپٹی ڈائرکٹر ڈائٹ کلبرگی کے دفتر پہنچ کر ڈپٹی ڈائرکٹر ڈائٹ سے بالمشافہ بات چیت کے دوران ایک تحریری یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیاگیاہے کہ BRC, CRC, ECO, Subject Inspector, Asst Director Mid Day meal کے امتحانات سی سی ٹی وی، ویب کاسٹنگ کے ذریعہ ایک ٹیبل پر ایک امیدوار کو بٹھاتے ہوئے 6فٹ کا فاصلہ دوامیدواروں کے درمیان رکھ کر لیاجائے۔

اس امتحان میں سوپروائزر کی ذمہ داری پر صرف اور صرف ڈرائنگ ٹیچر اور کرافٹ ٹیچر کومامور کرنا چاہیے۔ اور پولیس بندوبست کے ساتھ امتحانات لئے جائیں ۔ واضح رہے کہ اسی درخواست کی ڈپٹی ڈائرکٹر ڈائٹ یادگیر اور بیدر کو بھی روانہ کردیاگیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے