یہ فیضان نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی۔
سکھائے کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی
ظہیرآباد عیدگاہ جدید میدان میں ہزاروں فرزندان توحید نے خشوع وخضوع کے ساتھ عید الاضحٰی کی نماز ادا کی۔
ظہیرآباد 7/جون(مشرقی آواز جدید): تاریخی شہر ظہیرآباد میں واقع جدید عیدگاہ میدان میں ہزاروں فرزندان توحید نے مرکزی عید الاضحٰی کی نماز نہایت ہی خشوع وخضوع کے ساتھ ادا کی۔ ظہیرآباد کے اطراف و اکناف کے مواضعات کے مسلمان بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔جسکی وجہ سے ظہیرآباد عیدگاہ میدان تنگ دامنی کا شکوہ کر رہا تھا۔ تفصیلات کے بموجب نماز عید سے قبل شیریں بیان جناب مفتی نذیر احمد صاحب حسامی نے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ساتھ میں قربانی کے فضائل ومسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جس طرح قربانی ادا کرتے ہیں اور جانور کو قربان کرتے ہیں ایسے ہی اپنے اندر کے تکبر کو بھی قربان کریں اور اپنے دلوں کی گندگیوں کو صاف کرکے ایک دوسرے کو گلے لگائیں۔ نماز عید کی امامت خطیب عیدگاہ جناب قاضی سید ضیاء الدین صاحب نے کی بعدازاں خطبہ دیا اور دعا فرمائی۔
اس موقع پر جناب عبدالماجد صاحب صدر عیدگاہ کمیٹی، محمد عنایت علی نائب صدر، حافظ اکبر صاحب سکریٹری، محمد ایوب، محمد وسیم، محمد معین، محمد حذیفہ جیسے دیگر ذمہ داران نے عیدگاہ میں نمازیوں کے لئے بہترین انتظامات کئے تھے۔ خصوصا حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے انچارج مسٹر اے چندرا شیکھر صاحب، جناب خواجہ صاحب سابق چیرمین، مسٹر راملو ھوگیلی، محمد غوث، جیسے دیگر سیاسی سماجی قائدین نے عیدگاہ پہونچ کر مسلمانوں کو دل گہرائیوں سے عید کی مبارکبادیاں پیش کی۔۔۔۔۔
