ظہیرآباد 7/ جون(مشرقی آواز جدید): ظہیرآباد تعلقہ میں واقع عیدگاہ شیخاپور میں عید الاضحٰی کی نماز خشوع وخضوع کے ساتھ ادا کی گئی۔تفصیلات کے بموجب نماز سے قبل جناب مولوی محمد ایوب صاحب نے اردو میں خطاب کیا۔ خطاب کے دوران حضرت ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ کی حالات زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اور کہا کہ اللہ اپنے چہتے اور لاڈلے بندوں کس کس طرح سے آزماتا اور امتحان میں ڈالتا ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی میں بہت ساری تکلیف مصیبتیں اور آزمائش اور امتحان آئے جن میں ایک امتحان باپ کے ہاتھوں بیٹے کی قربانی تھی۔مزید انہوں یہ بھی کہاکہ ہم پر بھی مصیبتیں تکلیفیں آتی ہیں تو گھبرانا نہیں بلکہ صبر استقامت کا مظاہرہ کریں۔

نماز عید کی امامت مولوی محمد حامد نوری امام و خطیب جامع مسجد نے کی جبکہ عید کا خطبہ حافظ محمد حاجی پاشاہ خیری نے دیا۔ بعدازاں دعا کی گئی۔واضح رھےکہ انتظامی کمیٹی اور دونوں مساجد کے موذنین کے زیر نگرانی عیدگاہ شیخاپور میں صفائی اور جائے نماز وضو جیسے دیگر انتظامات کئے گئے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے