اسٹیج پر موجود علماء کرام
مجلس ریاض الابرار کے زیرانتظام پروگرام منعقد، طلبہ اور طالبات نے کثیرتعداد میں حصہ لیا
ہردوئی:۱۴؍جون: دین کی ترویج اور تبلیغ واشاعت کے لیے نیز صحیح اسلامی معلومات پیش کرنے کے لیے مختلف قسم کی مجالس منعقدکی جاتی ہیں، انہیں مجالس میں سے ایک مجلس اسلامی کوئز کمپٹیشن ہے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز عظیم الشان مسابقہ ٔ سولات کی مجلس سے مولانا محمد اطہرقاسمی کنوینر مسابقہ ٔ سوالات نے کیا، انہوں نے کہا دعوتی اور دینی اجتماع نیز شرعی احکام اور حضور ؑ کی پاکیزہ سیرت اور شریعت کی اہم معلومات سے امت کے نونہالوں کو متعارف کرانا اور ان میں صحیح معلومات کے مسابقہ کا انعقاد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع کے قصبہ ملاواں کے،آر‘کے‘پیلس میں مسابقۂ سوالات کا پروگرام منعقد ہوا۔ مجلس ریاض الابرار کے ڈائریکٹر حافظ محمد کلیم اشرف اور عظیم الشان اسلامی کوئز کے نائب صدر مفتی محمد اخلاق قاسمی نے ضلع ہردوئی میں مسابقۂ سوالات کی ایک جدجہد اور اچھی کوشش کی، اور پورے ہردوئی ضلع میں اس کے لیے دورے کیے، مختلف تحصیلوں اور قصبوں میں کوئز کے پروگرام منعقد کیے۔ جس میں ایک بڑی تعدادمیں طلبہ اور طالبات نے خوب حصہ لیا، ایک بڑی تعداد میں بچوں نے کوئز کمپٹیشن میں کامیابی حاصل کی۔ گزشتہ روز ضلع کے قصبہ ملاواں میں ایک عظیم الشان مسابقۂ سوالات کاپروگرام منعقد ہوا، جس کی نظامت مفتی محمد اخلاق قاسمی نے کی۔ اس پرورگرام میں ملاواں، غوث گنج، مادھوگنج، بلگرام کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا، حکم کے فرائض حافظ محمد کلیم اشرفی صدراسلامی کوئز، مولانا عبداللہ احمد آزادقاسمی نے انجام دیے۔ سوالات کرنے والوں میں مولانا مختار عالم مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع اناؤ، حافظ محمد فرقان مہتمم مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد، مفتی محمد جنیدقاسمی استاذ مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد،مولانا محمد سفیان مظاہری استاذمدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد،مولاناعبدالباری قاسمی استاذ مدرسہ فلاح المسلمین غوث گنج، مولانا معروف قاسمی مہتمم مدرسہ اصحاف صفہ بلندشہر،شامل تھے، سبھی علماء کرام نے ذمہ داری کے ساتھ سوالات کیے اور باحسن طریقے سے جواب دینے والوں کو فائنل راؤنڈ میں سلیکٹ کرلیاگیا۔
ملاواں میں نوجوان فاضل مفتی محمد عاقل قاسمی مہتمم مدرسہ فضل رحمانیہ چھتہ ٹولہ نے نہایت ذمہ داری کے ساتھ پروگرام کی دیکھ بھال کی اور مہمانوں کو راحت رسانی میں پوراخیال رکھا۔ مفتی محمد اخلاق قاسمی نے آخرمیں دوآزادانہ طور سوال کرنے کی پیش کش کی، جس میں ان کی انتظامیہ نے پوراتعاون کیا۔ آزاد سوال کرنے کے لیے مفتی محمد جنیدقاسمی اور مولانا اطہرقاسمی بہادرپوری کا انتخاب ہوا۔ اس پربہار اور خوبصورت موقع پر شفق ٹریلوس اور چیرمین پرویز عالم کی جانب سے دواعلان کیے گئے۔ چیرمین پرویز عالم نے اسلامی کوئز میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو 21000 اکیس ہزار روپئے نقد اور آئندہ سال اسلامی کوئز میں اول پوزیشن لانے والے کو عمرہ کا پیکج دیے جانے کا اعلان قسیم آرگنائزر شفق ٹریلوس لکھنؤ نے کیا۔ قسیم نے کہاکہ آئندہ سال جوبھی اول پوزیشن لائے گا اس کو عمرہ کا پیکج دیاجائے گا۔
پروگرام کا آغازقاری فضل اللہ کی تلاوت سے ہواجبکہ نعت کا نذرانہ حافظ معظم بلگرامی نے پیش کیا۔ اس موقع پر مولانا عزیر مظاہری،حافظ انصار، مولانا تبریزندوی،حافظ محمد بلا ل کھیورئی،محمد معاذ اور ان کے علاوہ کثیرتعداد میں لوگ موجود رہے ۔،مولانا مختارعالم مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کی دعاء پر پروگرام ختم ہوا۔
