سدھارتھ نگر: گزشتہ اتوار کو صدر دفتر کے جیل روڈ پر واقع سجے ہوئے باغ میں 11ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کا افتتاح کیا گیا۔
تقریب کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر راجہ گنپتی آر نے چراغ جلا کر کیا۔ اس موقع پر یوگا انسٹرکٹرز نے وہاں موجود تمام لوگوں کے لیے مناسب ورزشیں کروائیں۔
یوگا کے مختلف آسن کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے ہر ایک کو روزانہ یوگا کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ یوگا کے ذریعے انسان مکمل طور پر صحت مند رہ سکتا ہے اور اپنی زندگی کو خوشگوار بنا سکتا ہے۔
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر راجہ گنپتی آر نے یوگا کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور تمام آنے والوں کو اس کے افتتاح پر مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ آنے والے 21 جون کو جب پوری دنیا میں یوگا کا دن منایا جائے گا، لوگ اس پروگرام میں زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے بھی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگا بچوں سے لے کر بزرگوں تک سب کے لیے ضروری ہے۔ انسان کو اپنی استطاعت کے مطابق روزانہ یوگا کرتے رہنا چاہیے۔ اس کی وجہ سے ایک طرف انسان مکمل صحت مند رہتا ہے تو دوسری طرف بیماریاں بھی اس کے قریب نہیں آتیں۔

انہوں نے 11ویں بین الاقوامی یوگا ڈے پر سب کو مبارکباد دیا اور 21 جون کو آنے والے عالمی یوگا ڈے پر کثیر تعدد میں شرکت کرنے کی گزارش کی۔
پروگرام کا اہتمام محکمہ آیوش اور ضلع انتظامیہ نے کیا تھا۔ اس موقع پر ریجنل آیوروید اور یونانی آفیسر ڈاکٹر وجے بہادر، ڈسٹرکٹ ہومیوپیتھک آفیسر ڈاکٹر اجے کمار، سی ڈی او بلرام سنگھ، سابق میونسپل کونسل صدر ایس پی اگروال کے ساتھ بی ایس اے محکمہ کے تمام ملازمین اور اس کے تحت آنے والے تمام اساتذہ اور آیوش ڈاکٹر، جنرل پریکٹیشنرس ایسوسی ایشن سدھارتھ نگر کے صدر ڈاکٹر کے پی پانڈے اور سکریٹری ڈاکٹر جاوید کمال وغیرہ کے علاؤہ بہت سے لوگ موجود رہے۔
یوگا کے لیے خاص پروگرام کا انعقاد 21 جون کو ڈسٹرکٹ اسپورٹس اسٹیڈیم میں صبح 6:00 بجے سے صبح 8:00 بجے کے درمیان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے