ظہیرآباد 27/ جون (مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے نمبر 65 سے وینکٹاپور، مرپلی، وقارآباد کو جوڑنے والی سڑک کی خستہ حالت سے بس ،لاری،موٹر سائیکل جیسے دیگر گاڑیوں کی آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سڑک پوری طرح خراب ھو چکی ہے۔ سڑک میں جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہیں مذکورہ گڑھوں میں سے گاڑیاں چلتے چلتے بعض مرتبہ خراب ھوکر سڑک کے بیچوں بیچ ٹہر جاتے ہیں۔جسکی وجہ سے  سڑک حادثات میں اضافہ ھورہا ہے۔تفصیلات کے بموجب اس ضمن میں سڑک کی خرابی کو لیکر سیاسی سماجی قائدین نے متعلقہ ضلع حکام وعہدیداروں کو توجہ دلائی۔لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق سابق بی آریس حکومت کی جانب سے مذکورہ سڑک کی تعمیر ومرمت کے لئے بجٹ مختص کرتے ھوئے ٹینڈر دیا گیا تھا۔لیکن حالیہ اسمبلی وپارلیمانی انتخابات کی وجہ سے سڑک کی تعمیر ومرمت کے کام کو حتمی شکل دینے میں تاخیر سے کام لیا گیا سڑک کی تعمیر کا کام آگے نہیں بڑھ سکا۔لھذا اس ضمن میں ضلع کلکٹر سنگاریڈی ودیگر متعلقہ عہدیداروں سے گزارش ہے کہ اس جانب توجہ دیکر عوام کو پیش آرہی مشکلات کو دور کریں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے