بیدر۔ 27؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری):  شیخ عظیم الدین ولد شیخ بلبل(25) جو ملتانی کالونی، بیدر کے رہنے والے ہیں، 27-05-2025 کو گھر سے باہر گئے تھے اور گھر واپس نہیںآئے۔لاپتہ شخص کا قد 5 فٹ 6 انچ ہے، اس کا چہرہ گول ہے، رنگت سرخ ہے، اس کی ساخت درمیانی ہے، اور لاپتہ ہونے سے قبل اس نے گلابی رنگ کی ہاف ٹی شرٹ اور سفید پینٹ پہن رکھی تھی۔ وہ بنگالی اور ہندی بولتے ہیں۔ اگر کسی کو اس لاپتہ شخص کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو بیدر کنٹرول روم 9480803400، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دفتر بیدر کے نمبر08482-226705   پولیس انسپکٹر مارکیٹ سرکل آفس بیدر۔ 9480803431،مارکیٹ پولیس اسٹیشن بیدر 08482-226709اور 9480803447 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ یہ بات مارکیٹ پولیس اسٹیشن بیدر کے پولیس سب انسپکٹر (تفتیش)نے اپنے صحافتی بیان میں کہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے