بیدر۔27؍ جون (محمدیوسف رحیم بیدری): ہمارے آئین نے بچہ پیدا ہونے سے لے کر مرنے تک آزاد زندگی گزارنے کے لیے قانون موجود ہے، سینئر سول جج اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ممبر سکریٹری جناب پرکاش بنسوڈے نے یہ بات کہی۔وہ جمعرات کو بیدر ڈسٹرکٹ جیل میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ جیل بیدر کے مشترکہ زیر اہتمام ”منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن اور جیل میں قیدیوں کے حقوق” کے تحت منعقدہ قانونی آگاہی اور امدادی پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ غلطیاں فطری ہیں اور قیدیوں کو ان کی اصلاح کرنی چاہیے اور اپنی سوچ بدل کر بہتر زندگی گزارنی چاہیے۔
اس موقع پر انہوں نے جیل میں بصارت سے محروم قیدیوں میں عینکیں تقسیم کیں۔اس پروگرام میں عبدالحفیظ ایل اے ڈی سی ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ دتاتری آر میدا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سنمکھیا سوامی، نائب صدر شیوکمار مالی پاٹل، لاء اتھارٹی کا عملہ، ڈسٹرکٹ جیل کا عملہ، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ایل اے ڈی سی ایڈوکیٹ اور روٹری کلب کا عملہ موجود تھا۔اس خبر کی اطلاع آج جمعہ کو سرکاری ذرائع سے دی گئی ہے۔
