چٹگوپہ۔ 27؍جون (عبدالقدیر لشکری): آج 27؍جون جمعہ کو صبح 10بجے ”ناڈپربھو شری کیمپے گوڈا” کے یوم پیدائش کے موقع پر میونسپل صدر دلیپ کمار بگدلکر، نائب صدر ناصر خان اور میونسپل چیف آفیسر حسام الدین بابا نے ناڈ پربھو شری کیمپے پوڈا کی تصویر کو پھولوں کے ہار چڑھا کر پوجا کی۔ مذکورہ پوجا پروگرام میں میونسپلٹی کے ممبران رحمان پاشا، ٹاؤن لیڈر شرنو گڈمی اور میونسپل افسران/ عملہ جیسے پوجاماحولیاتی انجینئر، چدانند پتری P.D.S، روی کمار سینئر ہیلتھ انسپکٹر، آنند فرسٹ کلاس ریونیو انسپکٹر، راجکمار ٹیکس کلکٹر، ایم ڈی طاہرہ ٹیکس کلکٹر، سروجنی سکنڈکلاس معاون ، کویتا درجہ دوم معاون ، آنند دوم درجہ معاون ، دیگر معاونین میں، سچن، نتھانیل، اشونی، منجولا، ناگیندر، بکپا، بھیم شا، دھن راج اور دیگر عملہ اس جینتی تقریب میں موجود تھا۔اس بات کی اطلاع ٹی ایم سی چٹگوپہ افسر نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے