حیدرآباد۔ 28؍جون (سخاوت علی نظامی): شہر حیدرآباد کے گڈی ملکاپور محلہ میں لب سڑک GHMCنے کچرے کے جمع اور نکاسی کے لئے ڈبے رکھے ہوئے ہیں لیکن اس کے چند مقامات کے نظارے یہ کہتے ہیں کہ کچرا ڈبہ کے اندر ڈالنے کے بجائے یہاں کی عوام کچرے کو باہر پھینک کر اپنی سوشیل قابلیت کامظاہرہ کرتے ہیں۔ چند افراد وہ بھی ہیں جو اس عمل کو ناپسند کرتے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم دراصل اپنے ذمہ داری شہری ہونے کاثبوت اس طرح دے سکتے ہیں کہ کچرے کو پھیلنے نہ دیں۔ چوں کہ برسات کاآغاز ہوچکاہے ۔ نمی میں اضافہ ہورہاہے ۔گلی محلوں میں ٹہراہوا پانی مچھروں کی افزائش کاسبب ہوتاہے ، یہاں کے رہائشیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے گلی محلوں کی صفائی پر توجہ دیں تاکہ مچھروں سے محفوظ رہ کر اپنی اوراپنے پیاروں کی صحت کو خراب یامسخ ہونے سے محفوظ رکھ سکیں۔ گڈی ملکاپور کے علاقے کی عوام کامطالبہ GHMCسے یہ ہے کہ تمام علاقے میں مچھر کش ادویات کے استعمال کو ترجیح دی جائے۔ ہم دراصل جنوبی ہند وستان کے سنگاپور میں رہتے ہیں۔ ہمارے علاقے اس قدر صاف ستھرے ہوں کہ بیرون ملک کے سیاح ہمارے علاقوں کوپسند کرسکیں۔
