بیدر۔ 27؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری):  30 ؍جون  2025ء؁  بروز پیر صبح 10:30بجے سے سدبھاؤنا مارچ (پیدل مارچ)کاآغاز تاریخی یونیورسٹی ’’مدرسہ محمودگاوان‘ سے ہوگا۔ چوبارہ ، تعلیم صدیق شاہ، نئی کمان ،بسویشور سرکل ، مہاویر سرکل ، شہیدبھگت سنگھ چوک ،امبیڈکر سرکل ، شیواجی چوک، ہرلیہ چوک سے ہوتاہوایہ پیدل مارچ ڈی سی آفس پہنچے گا۔ معاشرے کے لئے فکرمند ، امن پسند شہریوں کوچاہیے کہ وہ نوجوانوں کو نفرت اورفرقہ وارانہ دلدل کے جال میں پھنسنے سے بچائیں اور اس کے لیے ہم سب کو باہمی محبت و بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبات کوفروغ دینے کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔اگر ہم اب خاموش بیٹھے رہے تو آگے چل کرہمیں خود اپنی نسل معاف نہیں کرے گی۔ حال ہی میں ایک مذہبی رہنماکی طرف سے دئے گئے فرقہ وارانہ نفرت انگیز بیان کی ہم مذمت کرتے ہیں اور حکومت کرناٹک نے دہشت اور نفرت کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کیاہے جو کہ قابل ستائش ہے ۔ آئیے ! ہم شرنوںاورصوفی سنتوں ، مذہبی رہنماؤں خصوصاً شری بسویشور جی ،حضرت ابوالفیض ؒ حضرت ملتانی باشاہ ؒاور حضرت سید السادات وغیرہ اولیاء اللہ کی سرزمین ،شمالی کرناٹک کے بیدر ضلع سے ا س کام کا آغاز کریں گے۔ ہم اپنے بیدر ضلع کو امن ، ترقی اور خوشحالی کاایک مثالی ضلع بنائیں گے۔آئیے ہم ہاتھ سے ہاتھ اور دل سے دِل ملاکر سدبھاؤنا مارچ کے ذریعہ خیرسگالی کوفروغ دینگے۔ سدبھاؤنا منچ ، ضلع بیدر (امن پسند شہریوں کا فورم) کے ضلعی کنوینرشری گروناتھ گڈے جی ایڈوکیٹ ، جوائنٹ کنوینرس و جمیع ممبران نے بلا لحاظ مذہب و ملت شہریان بیدر سے اپیل کی ہے کہ اس سدبھاؤنا مارچ میں شرکت کرکے کامیاب بنائیں۔ تفصیلات کے لئے کال کرسکتے ہیں فون نمبر س 9448227388  /  9739106045 ۔ اس بات کی اطلا ع سدبھاؤنا منچ کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے