ظہیرآباد/ یکم جولائی(مشرقی آواز جدید): مستقرکوہیر میں واقع ضلع پریشد ہائی اسکول کے صدر مدرس مسز آشالتا کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر کوہیر یس یس فنکشن ہال میں ایک وداعی تقریب منعقد کی گئی۔جسکی صدرات انچارج ہیڈ ماسٹر محترمہ تلسی رانی نے کی۔جبکہ نظامت ڈاکٹر وسنتھ راج نے کی۔اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور ڈاکٹر جی اوشا رانی ریاست تلنگانہ اڈلٹ ایجوکیشن ڈائریکٹر،مسٹر محمد ذاکر حسین صاحب منڈل ایجوکیشن آفیسر، سداسیوپیٹ منڈل ایجوکیشن آفیسر،تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسر،اسوسی ایشن ریاستی خزانچی،اور کمکول ہیڈ ماسٹر تکارام،سنجیوراو مرپلی اسکول پرنسپل، انجیا ریٹائرڈ منڈل ایجوکیشن آفیسر نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ذاکر حسین صاحب نے آشالتا محترمہ کی خدمات کی ستائش کی۔اور کہا کہ کوہیر منڈل کے تمام ہیڈ ماسٹر کو آشالتا کی خدمات سے سبق لینا چاہئے۔اس موقع پر گرلز اسکول کوہیر کے اساتذہ مسز ترنم،شاردا،سوپنا،پرسنا،جلاجا،انوپما، حبیب جہاں، نشاط اکبر، ملیکہ ترنم،سید گوہر،صبیحہ، جیوتی کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے