بیدر۔2؍ جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر حلقہ میں عوامی بجلی صارفین کی سہولت کے لیے، ایک ٹول فری نمبر 1912 پہلے ہی فراہم کیا جا چکا ہے۔ بیدر سٹی سب ڈویژن اور بیدر ڈویژن میں آنے والی شاخوں کے افسران کے نام اور ٹیلی فون نمبرنیچے بتائے جا رہے ہیں۔ اگر صارفین کی بجلی سے متعلق کوئی شکایت یا شکایات ہیں تو وہ متعلقہ افسران سے رابطہ کریں اور بہتر سروس حاصل کریں، بیدر ورکس اینڈ مینٹیننس سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر (وی) نے ایک بیان میں یہ درخواست کی ہے اور درج ذیل نمبر دئے ہیں۔ ورک اینڈ مینٹیننس سرکل،جسکام بیدر: ویربھدر سالیمنی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر(V)، ورک اینڈ مینٹیننس سرکل، جسکام، بیدر (9449597427)،کام اور دیکھ بھال ڈویژن جسکام بیدر:رمیش پاٹل، ایگزیکٹوانجینئر (V)، ورک اینڈ مینٹیننس ڈویژن جسکام بیدر (9448359017)، کام اور دیکھ بھال شہری سب ڈویژن جسکام بیدر: سنجیو کمار، اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئر (V)، ورک اینڈ مینٹیننس شہری سب ڈویژن جسکام بیدر (9448357570)، وجئے کمار برانچ آفیسر D-1 برانچ، جیوتی کالونی،K.E.B. روڈ بیدر (9449597380)، ایم ڈی مجیب برانچ آفیسر D-2 برانچ،پرانا شہر بیدر (9449597381)، ستیش تگارے برانچ آفیسر D-4 برانچ، چٹہ روڈ،گمپا بیدر (9449597383)، آنند برانچ آفیسر D-5 برانچ، گاندھی گنج بیدر(9449597384)، بھارت بھوشن برانچ آفیسر D-6 برانچ، شیونگر بیدر (9480893448)،سچن برانچ آفیسر D-7 برانچ، کمبارواڑ ہ روڈ بیدر (7760319954)۔جسکام کی اس سرویس کے ذریعہ توقع ہے کہ بید رمیں بجلی صارفین کوراحت ملے گی ۔ ورنہ ہر دوگھنٹے ، کہیں پر آدھاآدھا گھنٹے میں بجلی چلی جاتی ہے۔ پھر یاتو فوراً آجاتی ہے یاپھر فون کرنے کے بعد بھی ہمیں جسکام افسران نہیں ملتے۔ فون بزی ہوتے ہیں۔ اب تک کی یہی صورتحال ہے۔
