بیدر۔ 2؍جولائی(محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر تعلقہ کے میرا گنج کے رہنے والے انیل کمار تکارام منگلیکر (49سالہ)دراصل 23-06-2025 کو اپنے گھر سے باہر گئے اور لاپتہ ہوگئے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کا قد 5 فٹ 5 انچ، پتلی ساخت، رنگ گندمی، سیدھے بال، گردن پر پرانا کٹ ہے، اور لاپتہ ہونے کے وقت اس نے سیاہ اور پیلے رنگ کی شرٹ اور کالی پینٹ پہن رکھی تھی۔ وہ کنڑ، ہندی اور مراٹھی بولتے ہیں۔ اگر کسی کو اس لاپتہ شخص کے بارے میں کوئی معلومات ہیں تو ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بیدر سٹی پولیس اسٹیشن کے PSI کے موبائل نمبر: 9480803445 پر رابطہ کریں، بیدر سٹی پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر نے ایک صحافتی بیان میں یہ درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے