اب وقت آگیا ہے کہ ہم مضبوط سیاسی قوت بنیں : عبید الرحمن‌ الحسینی 

مہراج گنج (نمائندہ): آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ضلع مہراج گنج یونٹ کی کوشش سے آج "کاکا میرج ہال” مہراج گنج دن میں 11/بجے سیاسی بیداری و اتحاد ملت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع کے عہدیداران کے علاوہ بلا تفریق مسلک و ملت علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنے سیاسی بیداری کے ساتھ ساتھ اتحاد ملت کے اپنے جذبے کو پیش کیا۔

مقررین میں سبھی حضرات نے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم مضبوط سیاسی قوت بنیں ورنہ حالات اس سے بھی بدتر ہوتے جائیں گے اگر ہم اب سے بھی ایک پرچم تلے آکر اپنے آپ کو متحد کرلیتے ہیں تو ان شاءاللہ ہم قلیل تعداد میں ہوکر بھی بہت بڑی طاقت و قوت ہوں گے اور جب چاہیں گے جس سے چاہیں گے اپنے سیاسی، سماجی و مذہبی معاملات کو حل کرالیں گے۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے پوروانچل مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسرار احمد صاحب نیز ضلع صدر سرور عالم خان صاحب اس کانفرنس میں قاری محمود عالم فرقانی صاحب نوتنواں ودھان سبھا، مولانا عبید الرحمٰن الحسینی پھریندہ ودھان سبھا کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں مجلس کے دیوانوں نے اپنی شرکت سے اس کانفرنس کو کامیاب بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے