مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی 

وزارت اسلامی امور و دعوت و ارشاد ریاض، سعودی عرب کے زیر نگرانی کئی برسوں سے مکہ مکرمہ میں *شاہ عبدالعزیز آل سعود* بین الاقوامی مسابقۂ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم کا انعقاد ہوتا ہے، امسال بھی یہ مسابقہ ۹ اگست ٢٠٢٥ء کو منعقد ہو رہا ہے جو ۲۱ اگست ۲۰۲۵ء کو اختتام پذیر ہوگا، اس عظیم الشان مسابقہ میں دنیا بھر سے منتخب حفاظ قرآن کریم مختلف زمروں میں شرکت کرتے ہیں ہیں۔

اس مسابقہ میں اولین پوزیشن لانے والے حفاظ طلبہ کو انتہائی گراں قدر انعامات سے نوازا جاتا ہے و جملہ مشارکین کو تشجیعی انعامات دیے جاتے ہیں اور سبھی مہمانوں اور دیگر خدمات انجام دینے والوں کی ضیافت وغیرہ کے جملہ اخراجات سعودی حکومت برداشت کرتی ہے۔

 خدمت قران کریم کا یہ جلیل القدر اور عظیم الشان کارنامہ اس کے متعدد علمی واسلامی کارناموں میں سے ایک ہے، اللہ تعالی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ اور عالی جناب ولی عہد امیر محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ اور وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ حفظہ اللہ اور دیگر تمام ذمے داران کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

 اللہ تعالی سعودی عرب کو قائم و دائم رکھے اور اسے مزید خدمت کی توفیق دے۔۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے