نظام آباد 25 اگسٹ (مشرقی آواز جدید): ڈاکٹر محمد شفیع الدین ظفر اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی سکول بوائز سکنڈ لانسرز حیدرآباد ولد محمد عزیز الدین صاحب کو عثمانیہ یونیورسٹی کے 84 ویں کانوکیشن میں اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی. جلسہ تقسیم اسناد میں گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما اسرو کے چیرمین ڈاکٹر وی نارائنن اور وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر کمار مولوگرم کے ہاتھوں پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی.
ڈاکٹر محمد شفیع الدین ظفر نے ڈاکٹر شجاعت علی راشد کے زیر نگرانی جمیل شیدائی کی علمی و ادبی خدمات موضوع پر فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجز عثمانیہ یونیورسٹی میں تحقیقی مقالہ داخل کیا تھا. ڈاکٹر محمد شفیع الدین ظفر کو قبل ازیں اردو اکیڈمی آندھرا پردیش سے ضلع حیدرآباد کا بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ بھی حاصل ہوا۔
عثمانیہ یونیورسٹی کے کانوکیشن میں اردو میں ڈاکٹریٹ کے حصول پر ڈاکٹر محمد شفیع الدین ظفر کو پروفیسر محمد اسلم فاروقی، پروفیسر فضل اللہ مکرم، برادرمحمد یوسف الدین قیصر، ہیڈ ماسٹر محمد بشیر الدین، ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس کمال احمد، عبدالعلیم، وحید اللہ حسینی، محمد افتخار الدین اسٹیٹ ٹیچرس یونین کے ریاستی صدور جنرل سیکرٹری دیگر عہدیدار ان اساتذہ اردو شاگردوں اور افراد خاندان نے مبارکباد پیش کی ہے۔۔۔۔۔
