نظام آباد 28/ اگست(مشرقی آواز جدید): شہر نظام آباد میں حالیہ بارش کے سبب سلم بستیوں اور دیہی علاقوں میں پیدا شدہ ناگفتہ بہ حالات کا جائزہ لینے کے لئے جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے ذمہ داران متحرک ہیں۔ مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے متاثرہ عوام کو راحت پہنچانے اور زیرِ آب علاقوں سے پانی کی نکاسی کے اقدامات انجام دیئے جارہے ہیں۔
حضرت مولانا سیّد سمیع اللہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی سرپرستی میں جمعیۃ کے ذمہ داران JCB کے ذریعہ پانی کی نکاسی کے انتظامات کر رہے ہیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی ہو اور معمولاتِ زندگی بحال ہوسکیں۔۔
