ظہیر آباد 28/اگست (مشرقی آواز جدید): محترمہ کلثوم بی زوجہ محمد صادق علی مرحوم ملچلمہ کا مختصر علالت کے باعث کل ظہیر آباد کے بالاجی ہاسپٹل میں بعمر 85 سال انتقال ہوا مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے فرزند محمد معین الدین مدرس آئیٹا تلنگانہ کے پریس سیکریٹری و معاون ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی .2 نے بعد نماز عشاء جامع مسجد ملچلمہ میں پڑھائی اور تدفین آبائی قبرستان عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مرحومہ نیک صفت خاموش طبیعت اور منکسر المزاج خاتون تھیں امیر مقامی ظہیر آباد نارتھ محمد قیصر غوری نے دعائے مغفرت کی کہ اے اللہ سب کی خطاوں کو درگزر فرما، مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرما اور نیکی کے کاموں میں سبقت لے جانے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

اس موقع پر ملت کی تنظیموں کے ذمہ داران ناظم ضلع سنگاریڈی ۔ 2 محمد ناظم الدین غوری اسٹیٹ سیکریٹری آئیٹا سید اظہر الدین sio اسٹیٹ محمد اشفاق ڈاکٹر محمد اکرام کاظم علی کے علاوہ مذہبی سیاسی سماجی علمی اساتذہ لکچررس ودیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے