مولانا مختارعالم مظاہری ساتویں مرتبہ ضلع صدر، مولانا سفیان جامعی پانچویں مرتبہ جنرل سکریٹری، مولوی شفاعت علی خازن منتخب
اناؤ(محمد جنید قاسمی)۲۹؍اگست : جمعیۃ علماء ہند ملک کی سب سے فعال اور قدیم تنظیم ہے، ملک میں اور بھی تنظیمیں ہیں، لیکن جمعیۃ علماء کے کارہائے جلیلہ اور اکابر کے اخلاص کے باعث ،جمعیۃعلماء کو تفوق حاصل ہے۔ نیز ملت اسلامیہ کے لیے دینی ،ملی سماجی ا ورفاہی خدمات کا دائرہ بھی خوب وسیع ہے۔ اس جماعت نے نازک موڑ پر امت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیاہے، اس وقت ملک بھر میں جمعیۃ علماء کا ضلعی ومقامی شاخوں کا انتخاب ہورہاہے۔ اسی بابت گزشتہ روز مدرسہ بحرالعلوم مسجد اقصیٰ اتردھنی میں جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ انتخابی اجلاس کی صدارت مولانا مختارعالم مظاہری صدرجمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے کی ۔
اس موقع پر مفتی محمد جنیدقاسمی نے خیرمقدمی اور تمہیدی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہندوستان کے ممتاز علماء امرتسر میں سر جوڑ کر جمع ہوئے اور جمعیۃ علماء ہند کی بنیاد۱۹۱۹ء میں رکھی ،حضرت شیخ الہندکے عزیز شاگرد مفتی کفایت اللہ دہلوی کو عارضی صدرمنتخب کیاگیا، حضرت شیخ الہند جب مالٹاکی جیل سے واپس آئے تو ان کو اس تنظیم کا مستقل صدر بنیاگیا۔ حضرت شیخ الہند کے بعد جمعیۃ علماء ہند نے حالات کے مزاج کو سمجھتے ہوئے فراست ایمانی پر مبنی ایک حکمت عملی اختیارکی ،اس کے بعد ملک کے حالات پر مستقل نگاہ رکھی ، زہریلے اثرات کو بروقت بھانپ لیا ،اور ملک وملت کے لیے اتحاد کے راستے ہموار کیے۔
بعدازاں مولانا مختارعالم مظاہری نے جمعیۃ علماء کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت صر ف کاغذی کارروائی پر نہیں ہے؛بلکہ اس تنظیم کا ایک ایک کام زمینی سطح پر مبنی ہے۔ رات کے اندھیرے اور دن کے اجالے میں تن من دھن کے ساتھ اس تنظیم کے کاموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ دریں اثنا مولانا سفیان جامعی نے جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کے ایجنڈے کی خواندگی کرتے ہوئے کہا کہ اس جدیدٹرم میں چند امور پر کام کو فروغ دیاجائے’مکاتب کے قیام ‘جمعیۃ علماء کے اغراض ومقاصدکی تشہیر‘باہمی اتحادواتفاق‘موجودہ وقت میں جمعیۃ علماء کی باڈی کو مستحکم کرنے کی ضرورت، اصلاح معاشرہ ومستورات کے پروگرام‘دعوت وتبلیغ کی ہرمفید صورت کواختیارپر غور، مذکورہ ایجنڈے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جدیدٹرم میں بطورمشاہد قاری عبدالمعید چودھری ناظم تنظیم جمعیۃ علماء وسط زون اترپردیش شریک ہوئے، مشاہد کی موجودگی مذکورہ مناصب کے علاوہ مزید مولاناسلیم مظاہری ٹکانہ، حافظ محمد فرقان مہتمم مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد کو نائین صدورمنتخب کیا گیا۔
انتخابی اجلاس کا آغاز مولانا مبشرقاسمی جنرل سکریٹری تحصیل صفی پور کی تلاوت سے ہوا، جبکیہ نعت کا نذرانہ حافظ محمد قاسم فتحپورہمزہ نے پیش کیا۔پرچم کشائی کی گئی ،بعدہ ترانہ پڑھاگیا۔ نظامت کے فرائض مفتی محمد جنیدقاسمی استاذ مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد نے انجام دیے۔ اس موقع پرمولانا طارق قاسمی استاذ جامعہ محمود یہ اشرف العلوم کانپور مولانا فخرالدین حقی، مولانا احمد علی سعادتی، مولانا عمران قاسمی، مولانا عارف قاسمی، مولانا کلیم الدین صفی پور،مفتی سہیل جامعی،حافظ سلیم ،مفتی ضیاء الدین قاسمی ، حافظ ظہیرالدین اناؤ، مولانا معروف ثاقبی، مولاناعبدالقادرندوی، حافظ فرمان، مولانا محمد سعید، حافظ عبدالقدیر، حافظ عبدالرشید، حافظ محمد طاہر، رشید علی، نوشاد، ادریس ،محمد شاہ نواز، مولانا شاداب ، محمد آصف۔حافظ وسیق، مطلب خان،عبادالرحمن ، مولانا عبدالباسط جامعی، مولانارئیس آسیون۔ محمد ہاشم ،ایوب علی ،مشکور خان،۔ ان کے علاوہ کثیر تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔
