بیدر۔ 29؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر بمقام انجمن شادی محل، شیگاؤں روڈ، شاہ نور ضلع ہاویری میں بروزِ سنیچر بتاریخ 30؍ اگست 2025 بعد نمازِ عشاء ایک عظیم الشان طرحی نعتیہ مشاعرہ زیر صدارت مولانا حافظ محمد رکن الدین قادری لقمان شرگپہ ، منعقد کیا جارہا ہے جس میں صوبہء کرناٹک کے منتخب شعراء مدعو کیے گئے ہیںجن کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں۔ جناب سید جلال محمودی ؔبھدراوتی، رحمت اللہ رحمت ؔشیموگہ ،جناب حسن علی خان حسن ؔ، چن پٹن ، جناب عبدالغفار مومن فرازؔ۔ شاہ نور، محترمہ ثمینہ تاج ٹمکوری ، ارقم ؔ مظہری شیموگہ ، ڈاکٹر شکیلہ گوری خان دھارواڑ، احمد رضاؔ نائک کاگنلہ، جناب سید اعجاز پٹیل رانی بنور، اور جناب ریاض احمد سحر شاہ نور اپنا طرحی کلام پیش کریں گے۔ مصرعہ ء طرح ’’دل جہاں کرتاہے سجدے وہ مقام آہی گیا‘‘ دیاگیاہے۔ نظامت کے فرائض جناب خالد احمد خان روشن ؔشاہنوری (شاہ نور) انجام دیں گے۔ لہذا آپ سے التماس ہے کہ بزم نور میں شرکت فرما کر داخلِ حسنات ہو جائیں۔ خواتین کے لئے نشستوں کاخصوصی انتظام کیاگیاہے۔جناب مجید خان ، مجاہد خان ، شاہد خان ، معین خان ، حسین خان اور تمام خانزادے چِک اسلام پورمیزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔
