تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول میں یوم کھیلا کود سے پرنسپل و دیگر کا خطاب

ظہیرآباد 29/اگست (مشرقی آواز جدید): حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے موضع الگول میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 1 میں آج یوم کھیل کود کا اہتمام کیا گیا. اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول اسکول مسٹر جے راملو نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی ضروری ہے. انہوں نے بتایا کہ کھیل کود جسم اور دماغ صحت مند رہتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ طلباء روانہ کم از کم ایک گھنٹہ کھیلنے کے لیے وقف کریں. محمد خلیل اسکول کو آرڈینیٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل کود کی اہمیت اس زمانے میں بڑھ گئی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ طلباء وقت کی پابندی کریں اور کھیل کود میں دلچسپی لیں.. محمد مقصود احمد ٹی جی ٹی انگلش نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء موجود وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو جسمانی و ذہنی طور پر مضبوط بنائیں۔ محمد اسلم درد کوہیری ٹی جی ٹی سائنس نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی زمانے میں کہا جاتا تھا کہ پڑھو گے لکھو گے تو ہونگے نواب،، کھیلو گے کودوں گے تو ہوں گے نواب، لیکن آج یہ اصطلاح بدل چکی ہے اور آج کھیلنے اور کودنے پر نواب بلکہ نواب پٹوڈی خان بھی بن رہے ہیں۔ فزیکل ڈائریکٹر مسٹر پرشانت گوڑنے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل کود کی اہمیت آج بڑھ چکی ہے. کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے وزارتِ ثقافت و کھیل کود کئی ایک اسکیمات کو روشناس کر وارہی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کود کی اہمیت کے لیے یہ بات ہی کافی ہے کہ حکومت کھیل کود کے زمرے میں تحفظات فراہم کر رہی ہے. مسٹر راجو ٹی جی ٹی تلگو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ،،دھیان چند،، کے یوم پیدائش کو یومِ کھیل کود کے طور پر منارہی ہے. اس موقع پر تمام اساتذہ اسٹاف نرس سبیتا اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے