ظہیرآباد 30/اگست(مشرقی آواز جدید): تلنگانہ ریاست میں عنقریب گرام پنچایت انتخابات منعقد کئے جائینگے انتخابات کے پیش نظر آج 11:30 بجے دن ظہیر آباد منڈل پریشد دفتر میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔
اس میٹنگ میں بتایا گیا کہ 28 اگست 2025 کو تمام گرام پنچایتوں میں وارڈوں کی ووٹر فہرستیں آویزاں کر دی گئی تھیں اور اگر کوئی اعتراض ہو تو متعلقہ سیکرٹری کو درخواست دی جا سکتی ہے۔ بتایا گیا کہ سیکرٹریز درخواستوں کی جانچ پڑتال کریں گے اور ضرورت پڑنے پر ان کے ساتھ وارڈز کا تبادلہ کریں گے۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ آج شام تک اعتراضات کا اظہار کیا جا سکتا ہے، اس معاملے سے تمام جماعتوں کے نمائندوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رھےکہ آخر میں بتایا گیا کہ گرام پنچایتوں کے وارڈوں کی حتمی فہرستوں کا اعلان 2 ستمبر کو کیا جائے گا اور اس کے لیے تمام جماعتوں کا تعاون درکار ہے۔۔۔۔
