اٹوا بازار(سدھارتھ نگر): آج اٹوا اسمبلی میں بعد نماز جمعہ حکومت و پرشاسن کے گائیڈ لائن کے مطابق جلوس جامعہ مسجد فیضان رضا سے نگالا گیا۔ جلوس میں علاقہ کے کثیر تعداد میں لوگ اپنے اپنے گاڑیوں کے ساتھ شامل ہوۓ۔ اس جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی خدمت کرتے ہوۓ سیاسی پارٹیوں نے بھی حصہ لیا، جگہ جگہ پر منچ لگا کر شربت لڈو پانی وغیرہ کا انتظام کیا گیا تاکہ آنے والوں کو پانی پینے کی پریشانی نہ ہو۔ اٹوا کے چاروں روڈ پر امن و سکون اور پیار و محبت کا پیغام دیتے ہوۓ بسکوہر روڈ سنی جامع مسجد گلی میں صلاة و سلام کے بعد جلوس محمدی پروگرام کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے