منااکھیلی-6/ ستمبر (عبدالقدیر لشکری): جناب سید نعمت علی کی اطلاع کے مطابق بروز جمعہ بتاریخ  5ستمبر کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے موقع پر منااکھیلی سی ایچ سی میں جمیعتہ العلماء اور نوجوانان منااکھیلی کی جانب سے "خون کا عطیہ کیمپ” کا اہتمام کیا تھا. جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر مسٹر شیلندر بیلداڑے ایم ایل اے بیدر جنوب ، راجکمار اگسی صدر گرام پنچایت منااکھیلی، جناب یوسف علی جمعدار سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی،جناب سید سلام پاشاہ حوالدار سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی،جناب سید اکرام الدین ،جناب خیر الدین حوالدار،سنتوش ہلیکھڑ رکن گرام پنچایت منااکھیلی،راجکمار پنچل،مولانا معزالدین رشادی نے تمام مہمانوں کا  استقبال کیا اور سید نعمت علی نے تمام کی شالپوشی اور گلپوشی کی، واضح رہے کے جملہ 202 نوجوانوں نے اپنے قیمتی خون کا مفت میں عطیہ دیا. خون کا عطیہ دینے والے یہ مسلم اور غیر مسلم نوجوان منااکھیلی، مرکندہ، نرنہ اور بگدل،ہچکنلی،نڑونچہ ،متنگی،بیملکھڑا،مگدل، سے تعلق رکھتے ہیں. جناب سید نعمت علی، مولانا معزالدین رشادی اور دیگر نے خون کا عطیہ دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے اور جناب سید نعمت علی اور مولانا معیزالدین رشادی نے تمام سی ایچ سی عملہ کی بہترین انتظامات کے لۓ شالپوشی اور گلپوشی کی،
اس موقع پر نوجوانوں میں سید سمیع الدین حوالدار ،محمد ضاکر بھائی(انڈین)محمد آصف(پیرصاحب) محمد شکیل (پیر صاحب) محمد نصیر باغبان ،محمد صلاح الدیں (مالک)محمد سمیر ،سید شفیع ،محمد کرایم ڈاکڑگی ،محمد ظفر ،محمد سعید ،محمد عمران ،محمد جاوید (گھوڑو بھائی)محمد محبوب مرپلی،محمد حاجی ،محمد مقصود جنرل اسٹور ،اور دیگر نوجوانوں نے اس کیمپ میں صبح 10بجے تا شام 6تک مسلسل شامل رہے آخر میں جناب محمد یوسف علی جمعدار اور سید سلام پاشاہ حوالدار منااکھیلی نے  خطاب کرتے ہوئے عید میلادالنبی کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ منعقد کرنے پر اور اس کو کامیاب بنانے اور اس کام میں ساتھ دینے والے تمام نوجوانان منااکھیلی کا شکریہ ادا کیا،
واضح رہے منااکھیلی پولیس اسٹیشن کے پی،ایس،آئی مہیندر کمار اور وجیکرناٹک کے تعلقہ صحافی کرشنا پنچل نے بھی اس کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے خون کا عطیہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے