بیدر۔ 07 ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): قدرتی آفات کے انتظام کے پرنسپل سکریٹری منیش مودگل نے اتوار کو بیدر ضلع کے کمٹھانہ، بگدل، گودھی ہپرگا، مڈبی اور دیگر دیہاتوں کا دورہ کیا اور فصل کے نقصان کا معائنہ کیا۔انہوں نے عہدیداروں سے ضلع میں بارش سے ہونے والے نقصانات کی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج وزیراعلیٰ سے ویڈیو کانفرنس پر بارش سے ہونے والے
نقصانات کی مکمل جانکاری دیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شلپا شرما، پروبیشنری آئی اے ایس آفیسر رامیا، محکمہ باغبانی کی جوائنٹ ڈائرکٹر دیویکا، اسسٹنٹ کمشنرس، تحصیلدار اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔
