بیدر۔ 8؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): پربندھک کمیٹی گردوارہ سری نانک جھیرا صاحب بیدر اور گرونانک ادارہ جات بیدرنے 11؍لاکھ روپئے کی خطیر رقم پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے قائم کئے گئے ریلیف فنڈ میں چیک کی شکل میں اداکیا۔11؍لاکھ روپئے کاچیک جناب ڈاکٹر ایس بلبیر سنگھ صدر گردوارہ سری نانک جھیراصاحب بیدر نے دیا۔ چیک اداکئے جانے کے موقع پر سنگھ صاحب بھائی رام سنگھ جی دھوپیہ تخت سچاکھنڈ سری حضور صاحب نانڈیڑ، سنت بابا نریندر سنگھ جی جتھدار اور سنت بابا بلویند ر سنگھ جی گردوارہ لنگر صاحب ناندیڑ موجودتھے۔۔ اس بات کی اطلاع سکریڑی گردوارہ سری نانک جھیراصاحب بید رنے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔
