منااکھیلی ۔ 17؍ستمبر (عبدالقدیر لشکری): حکومت کرناٹک عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ سے پابند رہی ہے۔ اور فوری طورپر مسائل کوحل کیاہے۔ جس کی ایک مثال چٹگوپہ کی ہے۔ بیدر ضلع کے چٹگوپہ ٹی ایم سی میں واقع جنتانگر کالونی میں بارش کاپانی ٹہرنے سے عوام کوتکالیف کاسامناتھا۔ پرجول گپتا نام کے ای میل کے ذریعہ وزیراعلیٰ کے دفتر کے مسائل کے حل سے متعلق شعبہ میں شکایت درج کی گئی۔ جیسے ہی شکایت موصول ہوئی خصوصی افسر نے اس خبر کو متعلقہ افسر کو اطلاع بھیجی ۔ چٹگوپہ ٹی ایم سی افسرحسام الدین بابا نے بتایاکہ وزیراعلی کے دفتر سے جیسے ہی اطلاع دی گئی ہم جنتاکالونی کے شکایت کردہ مقام پر پہنچے۔ مٹی ڈال کر اس جگہ کو چلنے پھرنے کے قابل بنایا۔ جس کی اطلاع حکومت کرناٹک نے ’’گیارنٹی سرکار‘‘ کے عنوان سے دی ہے۔ جس کاعنوان CM Actsہے۔ واقعی ہمارے چیف منسٹر کادفتر ہماری راست رہنمائی کرتاہے جس پر ہم سی ایم دفتر کے ممنو ن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے