ظہیرآباد 18/ستمبر(مشرقی آواز جدید): تلنگانہ رورل ڈیولپمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت اتر پردیش کے 30 نمائندوں کی ایک ٹیم کل بروز جمعہ صبح 9بجے سے دوپہر 1بجے تک موضع ھوگیلی کا دورہ کرے گی۔اس دورے کے دوران وہ گاؤں کے لوگوں کو آن لائن خدمات کے بارے میں تفصیلات دی جائیں گی۔عوام الناس سے استفادہ کی گذارش کی گئی ہے۔واضح رھےکہ یہ بات متعلقہ عہدیداروں نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے بتائی۔۔۔۔۔
