✍️زینب زاہد۔
ایم۔ اے
کلکتہ یونیورسٹی۔
(یوم والد (Father’s Day) کے حوالے سے افسانہ کی شکل میں خصوصی تحریر پیش خدمت ہے، ملاحظہ فرمائیں)
والد۔ آج کی تاریخ کیا ہے؟ بیٹا
بیٹا۔ آپ کو نہیں معلوم کیا! ابو
نہیں۔
بیٹا۔ 19 جون ہے۔ ابو
والد۔اچھا!
ابو ۔بیٹا! آج شاید کوئی خاص دن تو نہیں ہے۔ کیا تم کو کچھ یاد ہے۔
بیٹا۔ نہیں! ابو ۔ آپ سے ایک بات کہنا ہے۔
ابو۔ ہاں بولیے بیٹا کیا بات ہے
بیٹا۔ کیا آپ مانیں گے
والد۔ ہاں بیٹا! کیوں نہیں بولیے کیا بات ہے۔
بیٹا۔ مجھ کو دادا سے ملنے کا بہت دل ہے۔ کیا آپ مجھ کو old age home لے چلیں گے۔
والد۔ نہیں! آج میری چھٹی کا دن ہے میں آرام کروں گا۔
بیٹا۔ کیوں! ابو۔ آپ کو آج کی تاریخ یاد نہیں۔
والد۔ ہاں بیٹا 19 جون ہے۔
بیٹا۔ بلکل ابو۔ اس دن ساری دنیا میں بچے آج کے دن کو بطور ” یوم والد ” مناتے ہیں۔
والد۔ افسوس! بیٹامگر تم کو یاد نہیں
بیٹا۔۔ ابو! آپ کو اس کا، افسوس ہے کہ میں نے آپکو مبارک باد نہیں کہا۔ کیا آپکو یاد نہیں کہ آپ کے والد صاحب بھی تادم حیات ہیں مگر old age home میں ہیں۔ ان کی خوشیوں کی فکر نہیں اپکو ! وہ بھی تو اپ کے منتظر ہوں گے۔
بلاشبہ اپ نے ان کو گھر سے رخصت کیا ہے اپنے رشتوں سے تو نہیں۔
کیا یہاں سے جانے کے بعد ان کا کوئی تعلق نہیں ہم سے۔ کیا وہ ہم سے سب تعلقات کو ختم کرکے چلے گئے۔
والد۔۔ نہیں بیٹا! ایسا نہیں ہے۔ اپ تو جانتے ہیں میں اور اپ کی امی دونوں کو آفس جانا رہتا ہے اور اپ کو اسکول۔
بیٹا۔ جی یہ ٹھیک ہے مگر وہ گھر پر تو رہ سکتے ہیں۔
والد۔ جی مگر ان کا خیال کون رکھے گا،۔
بیٹا۔ جی ابو! جس طرح آپکی غیر موجودگی میں رحیمہ آپا، میرا خیال رکھتے ہیں۔
والد۔ ہاں مگر آپ کی بات اور ہے اور ان کی کچھ اور ہے۔
بیٹا ۔۔ اچھا ! یہ بتائیں کہ جس طرح آپ کو شوق ہے کہ میں اپ کے ساتھ رہتا کچھ یادگار لمحہ ہوتا۔ کیا، اسطرح دادا جان کا دل نہیں کہ اپ بھی ان کے پاس رہتے۔
والد۔ ہاں بیٹا۔
بیٹا۔ جی ابو جسطرح وہ ہر دن اپ کے خوشی پر رنج والم میں اپ کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔
والد۔ درد بھری آواز میں۔ ہاں بیٹا۔
بیٹا۔۔ اب اپ کو اندازہ ہوا والد میں کیوں نہیں اپ کو مبارک باد پیش کیا؟
والد۔۔۔ افسوس بیٹا۔ میں تمہاری بات کو نہیں سمجھ سکا
بیٹا۔۔ کوئی بات نہیں ابو۔
والد۔ چلیے بیٹا۔
بیٹا۔ کہاں ابو
والد۔۔ تمہارے دادا جان کو گھر لے کر آتے ہیں
بیٹا۔۔ شکریہ ابو جان۔
والد۔ ہاں بیٹا۔ اب ہم دونوں مل کر یوم والد منائیں گے۔
یوم والد مبارک !
