بڑے رنج و غم کے ساتھ احبابِ جماعت، علمائے کرام اور گروپ کے معزز ممبران ذی وقار کو یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ جماعت کے معروف و ممتاز عالم دین، استاد الأساتذه، جامعہ عالیہ عربیہ مئو و نائب صدر جامعہ سلفیہ بنارس مولانا مظہر احسن ازہری، ساکن ڈومن پورہ پچھم، مئو ناتھ بھنجن طویل علالت کے بعد آج بتاریخ:6/10/25 بروز سوموار بہ وقت صبح 6:50 بقضائے الہی اس دارفانی سے دار بقا کی طرف رحلت فرما گئے۔
إنا لله وإنا إليه راجعون۔ تغمده الله بواسع رحمته و رضوانه
مولانا موصوف انتہائی حلیم و بردبار، خلیق و ملنسار، اعلی اقدار کے مالک اور علماء نواز تھے۔
علمی، دینی، تعلیمی، دعوتی اور رفاہی وسماجی میدان میں آپ کی ناقابل فراموش خدمات اور کاوشیں یاد رکھی جائیں گی۔
آپ کی وفات حسرت آیات علمی و دینی اور دعوتی حلقوں کے لیے عظیم علمی خسارہ ہے۔
اللہ تعالی ان کی طاعات عبادات اور تمام نیکیوں کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اور بشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کا مکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان، شاگردان،جماعت و جمعیت کے ذمہ داران، اہل خانہ اور بطور خاص جامعہ عالیہ عربیہ مئو و جامعہ سلفیہ بنارس کے ذمہ داران کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے اور ان اداروں کو ان کا نعم البدل نصیب کرے- آمين۔
قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ، وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى، فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ "۔
اللهم اغفر له وارحمه واسكنه فسيح جناته والهم أهله وذويه الصبر الصبر والسلوان
طالب دعا اور شریکِ غم
وصی اللہ عبدالحکیم مدنی
ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی
