ظہیرآباد 06/اکتوبر (مشرقی آواز جدید): حالیہ دنوں میں اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے پر ڈاکٹر محمد محبوب اور ڈاکٹر محمد تنویر کے اعزاز میں محمد غوث الدین نظامی نمائندہ اعتماد کوہیر کی قیام گاہ واقع جرنلسٹ کالونی میں ایک پر رونق تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر دونوں احباب کی شالپوشی کی گئی۔ اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر محمد عمر فاروق، مالک دکن فوڈ کمپنی کوہیر،محمد معز خان سنئیر بی آر ایس قائد،حافظ عبدالمجید ارشاد، صدر ویلفیئر پارٹی ظہیرآباد ،محمد وقار دلی کرانہ، سید اعجاز احمد ایڈوکیٹ، محمد وسیم الدین سنئیر کانگریس قائد ،محمد یوسف خان ٹیچر، محمد عامر احمد ٹی جی ٹی اردو ،اور دیگر موجود تھے۔واضح رھےکہ آخر میں ڈاکٹر محمد محبوب کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔۔۔
