ظہیرآباد 10/اکٹوبر(مشرقی  آواز  جدید): جنا ب محمد شمس الدین صاحب ساکن ماچریڈی پلی کوہیر منڈل حالمقیم حیدرآباد بعمر 80 برس موظف محکمہ تعمیرات کا اچانک قلب پر حملے کے باعث انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد دولے خان حید رأباد میں مولانا محمد فراست علی خطیب نے پڑھائی۔ تدفین احاطہ اجالے شاہ رح قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر عمل میں آئے گی۔ پسماندہ گان پانچ فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔
واضح رھےکہ مرحوم محمد کریم الد ین صاحب تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین صدر سنگا ریڈی ضلع کے تایا اور محمد علیم الدین محکمہ پولیس کے والد تھے۔ مزید تفصلات کیلئے 9440336259 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے