حیدرآباد 14/اکتوبر(مشرقی آواز جدید): جمیعۃ علماء کارخانہ گڈہ کے زیر اہتمام حضرت مفتی محمد یونس قاسمی صاحب صدر جمیعۃ علماء ضلع کریم نگر کے ایماء پر سرکاری دواخانہ کا کریٹکل کیئر اور چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا گیا۔ ہر اتوار کو دواخانہ کے الگ الگ وارڈوں میں جاکر اور مریضوں میں عیادت کرتے ہوئے انہیں تسلی اور حوصلہ افزائی کے ساتھ پھل وغیرہ تقسیم کرتے ہیں۔
 واضح رہے کہ جمیعۃ علماء ضلع کریم نگر ہر اتوار یہ کام بلا تفریق مذہب وملت خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ انسانیت کی بنیاد پر کرتی ہے۔
اس موقع پر مفتی عبد العلیم صاحب قاسمی صدر جمیعۃ علماء حلقہ کارخانہ گڈہ حافظ عبدالمجید اشتیاق صاحب  سیکریٹری جمیعۃ علماء ضلع کریم نگر حافظ یوسف صاحب ،سیکریٹری سٹی جمیعۃ علماء کریم نگر کہ علاوہ حسن الدین صاحب، محمد ریاض صاحب پی آر او سرکاری دواخانہ موجود تھے۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے