ظہیرآباد۔ یکم نومبر(مشرقی آواز جدید): جناب محمد کریم الدین صدر ٹی یو ڈبلیو جئے یو یو نین ضلع سنگا ریڈی جناب شیخ ایوب ریاستی سکریٹری جناب مولوی محمد غوث الدین نظامی نائب صدر ضلع سنگاریڈی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اردو صحافیوں نے ریاستی حکومت میں منڈل سطح پر تلگو صحا فیوں کی طرز پر منڈل سطح پر اردو صحافیوں کو بھی منڈل سطع پر اکریڈیشن کارڈس دینے کا مطالبہ کیا اور ضلع اکریڈیشن کمیٹی میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین کے نمائندہ کو شامل کرنے کے خصوص میں ایک یاداشت پیش کی گئی۔ ضلع کلکٹر نے اس خصوص میں موثر عمل آوری کا تیقن دیا اس مو قع پر سید ضمیر الد ین صدر اردو پریس کلب ظہیرآباد محمد وسیم غوری محمد فیاض احمدکرائم رپورٹر ۔محمد علاؤ الدین ودیگر موجود تھے۔۔۔
