بیدر۔ 2؍نومبر (پریس نوٹ): کے پی سی سی جنرل سکریڑی جناب عبدالمنا ن سیٹھ اور جناب اروندکمارارلی سابق ایم ایل سی بیدر نے آج اتوار کو اردو شاعروادیب اور صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری کی رہائش گاہ موقوعہ پتال نگری ، گولہ خانہ بیدر پہنچ کر ان کی مزاج پرسی کی ۔ اور اپنی جانب سے شال اڑھاکر دوعلیحدہ علیحدہ گلدستے دیتے ہوئے اردو صحافی کی مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل جناب محمدیوسف رحیم بیدری کے قلب کی کامیاب سرجری حیدرآباد کے ملاریڈی نارائن ملٹی اسپیشالٹی اسپتال ، جی ڈی میٹلا ، حیدرآباد میں ڈاکٹر سدھاکرریڈی نے کی تھی۔ اس تعلق سے کامیاب رہنمائی بیدر کے گدگے اسپتال اورخصوصاً جناب راج شیکھرپاٹل اشٹور نے کی۔
جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے ان کی صحت کے لئے دعا کرنے والے ضلع بیدر، ریاست کرناٹک اور دیگر ریاستوں کے علاوہ گلف میں مقیم سبھی مردوخواتین ، بچوں اور بزرگوں کاشکریہ اداکیاہے ۔ اور دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ سبھی کو صحت وعافیت سے رکھے اور اپنے حفظ وامان میں رکھتے ہوئے دین ِ اسلام کی ترقی کیلئے سرگرم بنادے۔ آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے