بیدر۔ 17؍نومبر (پریس نوٹ): ’’ قومی یومِ صحافت‘‘ کے موقع پر کانگریسی قائد جناب نثاراحمد پانی منتری، نوجوان قائد اکبراللہ خان اور اردوکے سینئر صحافی جناب ید اللہ حسینی نے ادیب وشاعر اور صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے ان کی شالپوشی اور گلپوشی کی اور جلد ازجلد صحافت کے میدان میں سرگرم ہونے کی دعا کی۔ جناب یوسف رحیم بیدری نے تینوں مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ اور کہاکہ جن احباب (مردوخواتین اور بچوں ) نے بشمول علمائے کرام میری صحت کے لئے دعا کی ہے ، میں ان تمام کاشکریہ اداکرتے ہوئے ان کے حق میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان تمام کواجر عظیم عطاکرے۔ ان کے تعلیمی ، دینی ، طبی اور دیگر مسائل حل فرمائے۔ ان کے ذریعہ دین کی سربلندی کاکام لے(آمین)۔ اس موقع پر شیموگہ سے تشریف لائے ممتاز ومحترم شاعر جناب رحمت اللہ رحمت ؔ بھی موجودتھے۔
