بیدر۔ 18؍نومبر (پریس نوٹ): جناب محمد اعظم پاشاہ صدر آئیٹا بیدر مستقر کی اطلاع کے بموجب آج 18؍نومبر کوریاست کرناٹک اور ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک کے ممتاز شاعروادیب اور اردو صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری کی مزاج پرسی کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پہنچ کران کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔ بعدازاں جناب خورشید احمد صاحب صدر آئیٹا ضلع بیدر نے محمدیوسف رحیم بیدری کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا فرمائی۔
اس موقع پر ضلع سکریڑی محمد عبداللہ مدثر آزاد،جناب محمد اعظم پاشاہ صدر آئیٹا بیدر، جناب محمد عارف الدین LACممبر، جناب محبوب استاد (خازن) ، جناب محمد اسلم رکن اور شہر کے معروف مؤظف مدرس جناب شفیع ریاض القادری بھی موجودتھے۔ آخر میں جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے آئیٹا کے تمام ذمہ داران اور اساتذہء کرام کاشکریہ اداکیا۔ان کابھی دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے میرے غیاب میں میرے صحت مندی کے لئے دعا فرمائی ہے۔
