حاجی محمد واعظ کے انتقال پر تعزیتی مجلس کا انعقاد
سہارنپور (احمد رضا): ملت اسلامیہ کی بنیاد متقی اور نیک لوگوں پر مشتمل ہے جب تک ہمارے اکابر علمائے کرام اور بزرگانِ دین کا سایہ ہمارے ساتھ رہتا ہے تو سچ ما نیں اللہ تعالیٰ کی نصرت اور رحمتیں ہم سبھی پر برستی رہتی ہیں اور بزرگوں کا رخصت ہونا باعث رنج وغم ہوتا ہے شہر کے معزز افراد اور اساتذہ کی ایک اہم تعزیتی مجلس کل یہاں جامعۃ الطیبات حبیب گڑھ سہارنپور میں منعقد کی گئی جس کی صدارت آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے چیئرمین و جامعۃ الطیبات کے ناظم حضرت مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے کی اس نشست میں جامعہ عربیہ سراج العلوم منڈاولی دہلی کے مہتمم جناب قاری محمد فاروق صاحب کے والد محترم حاجی محمد واعظ صاحب کے انتقال پر انتہائی افسوس و رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مدرسہ معارف القران و جامعۃ الطیبات میں قرآن خوانی کا اہتمام کر کے ایصال ثواب کیا گیا اس موقع پر تعزیتی مجلس کی صدارت فرما رہا ہے حضرت مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاری محمد فاروق صاحب کے والد محترم ایک نیک اور انتہائی شریف انسان تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی یاد میں گزاری مرحوم صوم و صلاۃ کے پابند اور سادگی پسند انسان تھے مجلس میں مولانا بلند شہری نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت فرماتے رہے اور سبھی گھر والوں کے لیے صبر جمیل کے لئے بھی دعا کرائی بعد میں مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے تمام اہل مدارس اور ائمہ مساجد سے تمام مرحومین کے لئے قرآن خوانی کرا کر ایصال ثواب کرانے اور دعائے مغفرت کرانے کی اپیل کی ہے مجلس میں سیکڑوں معزز افراد نے شرکت فرمائی۔
