بیدر۔ 15؍جنوری (پریس نوٹ): حیدرآباد سے جناب سخاوت علی نظامی کی بیدر آمد پر آج 15؍جنوری جمعرات کو مؤظف پرنسپل اور شاعر جناب محمد کمال الدین شمیم ؔصاحب کی رہائش گاہ پر ان ہی کی زیرصدارت ایک شعری نشست کاانعقاد عمل میں آیا۔ بیدر میں ہونے والی شعری نشستوں اور شعرائے کرام کے لکھنے لکھانے پر اظہار خیال کے بعد سخاوت علی سخاوتؔ، جناب میرؔبیدری ، جناب امیرالدین امیرؔاور منورعلی شاہد ؔ نے اپنااپنا کلام پیش کیا۔خصوصیت کے ساتھ شبِ معراج کی مناسبت سے میرؔبیدری نے شب معراج پر اپنا تازہ کلام سنایا۔ آخرمیں جناب محمد کمال الدین شمیم ؔ نے اپناصدارتی کلام
نعت شریف اور عمرہ کی زیارت سے قبل اور بعد والے کئی ایک قطعات پیش کئے جنہیں بے حد داد ملی۔اس موقع پر جناب محمد کمال الدین شمیم ؔ نے محمدیوسف رحیم بیدری کی صحت کے حوالے سے گلپوشی اور شالپوشی فرمائی ۔ جبکہ محمدیوسف رحیم بیدری نے اپنی دوکتابیں لے اور دکنی دوم منورعلی شاہدؔ کو تحفتاً پیش کیں۔
