ظہیرآباد 24/ جنوری(مشرقی آوازجدید): ماڑگی گاؤں کے سرپنچ سید ارشد الزماں پٹیل کی قیادت میں آج اندراما ہاؤسنگ اسکیم کے ایک حصے کے طور پر محمد جاوید علی کے گھر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ گاؤں والوں نے بنیادی ضرورت میں سے ایک کی فراہمی کے لیے کانگریس حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ غریبوں کے لیے اپنا گھر گاؤں کے سرپنچ ارشد الزماں پٹیل نے یقین دلایا کہ گاؤں میں پہلے ہی 33 مکانات منظور کیے جا چکے ہیں اور مزید مراحل میں مزید منظوری دی جائے گی، انھوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ مذہب، ذات پات، نسل اور جنس سے بالاتر ہو کر گاؤں والوں کی فلاح و بہبود کے لیے کھڑے ہوں گے۔
اس موقع پر ڈپٹی سرپنچ ساویتا، رنگاریڈی، محمد عتیق احمد، قاضی محمد صلاح الدین، محمد فرید شاہ، ھوتی مہیپال، ولی پاشا، ذکی شاہ، اس افتتاحی پروگرام میں گاؤں کے سکریٹری امے نشتھ نے جی پی عملہ اور دیگر گاؤں والوں نے بھی شرکت کی۔۔۔
