دوران مقدمہ متنازعہ زمین پر قبضے کا معاملہ
اعظم گڑھ،12 فروری(نامہ نگار): 2017 سے دیوانی عدالت اعظم گڑھ میں زیر سماعت مقدمہ کے باوجود اعظم گڑھ کے تھانہ نظام آباد کے موضع سیدھا سلطان پور میں گزشتہ 28 جنوری کی شام تین بجے سے چھ بجے کے درمیان مدعاعلیہ علاؤالدین کے بھائی عبداللہ،سلمان پپو وغرہ نے اسلحہ سے لیس بدمعاشوں کی مدد سے متنازعہ زمین پر قبضہ کر لیا۔یاد رہےکہ اعظم گڑھ ضلع تحصیل نظام آباد کے موضع سیدھا سلطان پور باشندہ مرحوم اعجاز عرف جھلر کا گاؤں کے دبنگ اور زمین مافیا علاؤالدین سے 2017 سے دیوانی عدالت میں ایک مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔ عدالت میں مقدمہ زیرِ سماعت ہونے کے باوجود گزشتہ 28 جنوری کو شام تین سے چھ بجے کے بیچ علاؤالدین کے بھائ اور جرائم پیشہ ندیم کے چچا عبداللہ، پپو،سلمان اور عزیز اللہ عرف پپو لگ بھگ 14,15 اسلحہ سے لیس بدمعاشوں کی مدد سے متنازعہ زمین پر قبضہ کرلیا۔حالانکہ معاملہ دیوانی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
اس موقع پر متاثرہ شخص نوشاد ،شاداب اور فہیم خان نے کہا کہ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، اس ظلم اور بے ایمانی کا قانونی طریقے سے حساب کریں گے۔ ہمارے اوپر علاءالدین ،عبداللہ ،ندیم اور پپو نے جو ظلم کیا ہے، اس کو فراموش کرنا مطلب خود کو فراموش کرنا ہے۔
