بیدر۔ 20؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر شہر کے شیو نگر میں ملینیم پبلک اسکول روڈ پر واقع سری سائی کرن اسپتال میں 21 اور 22؍ فروری بروز ہفتہ اور اتوار کو بواسیر، فستولا اور فشر کی بیماریوں کے لیے ایک مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جہاں چیک اپ کے ساتھ ساتھ تین دن کی ادویات بھی مفت فراہم کی جا رہی ہیں، یہ بات ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ماہر ڈاکٹر برہمانند سوامی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہوں نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ڈاکٹر سپنا برہمانند سوامی چیک اپ کریں گی اور ضلع کے عوام بڑی تعداد میں اس کا فائدہ اٹھائیں۔ مزید معلومات کے لیے سائی کرن ہسپتال، پلاٹ نمبر 28، ملینیم پبلک اسکول روڈ، شیو نگر ، بیدر سے 9448100371، 9945792688 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
