ضلعی دفتر میں تنظیم کی توسیع پر ہوئی بات چیت۔

بارہ بنکی (ابو شحمہ انصاری): انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی ایک میٹنگ ضلعی دفتر پر منعقد ہوئی جس کی صدارت ریاستی سکریٹری راہل ترپاٹھی نے کیا۔ اس میٹنگ میں تمام صحافیوں نے شرکت کی اور متفقہ طور پر ایک آواز میں جرنلسٹ سیکورٹی ایکٹ کے حوالے سے ڈی ایم کو میمورینڈم دینے کی بات کہی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر پریس کلب کے قیام کے حوالے سے نیز 5؍جولائی کو جرنلسٹ سیکوریٹی ایکٹ کے بارے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے کا فیصلہ کیا گیا.

وہیں ضلعی جنرل سکریٹری دانش انصاری نے کہا کہ یکم جولائی سے 30 جولائی تک تنظیم کی توسیع کے لیے ضلع میں ممبر سازی مہم چلائی جائے گی جس میں ضلع کے تمام صحافیوں کو جوڑنے کا کام کیا جائے گا۔

اس میٹنگ میں ریاستی سکریٹری راہل ترپاٹھی، ضلع جنرل سکریٹری دانش انصاری، ضلع نائب صدر راکیش سریواستو روزنامہ بھاسکر، ضلع سکریٹری محمد شہیر، ضلع میڈیا انچارج علی چاند، تحصیل جنرل سکریٹری محمد سہیل، سہیل انصاری، جمال کامل، امام الدین، اور دیگر صحافی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے