منااکھیلی۔26/فروری (عبدالقدیر لشکری): ہمناآباد تحصیلدار کے دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر پرکاش کدرے کی زیر صدارت میٹنگ منعقد ہوئی۔جہاں  بسواکلیان کے سب ڈویژنل افسر پرکاش کدرے نے افسران کو ہدایت دی جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”غیر قانونی ریت اور کانکنی کو روکنے کے لیے تمام محکموں کے تال میل سے کام کرنا چاہیے،” ہمناآباد قصبہ کے تحصیل آفس ہال میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے آگے کہا ”اس بات کو یقینی بنانے کو بہت اہمیت دی جانی چاہئے کے تعلقہ میں ریت کی غیر مجاز نقل و حمل نہ ہوزیادہ لوڈ والی ریت کی گاڑیوں کو روکنے کے لیے تعلقہ سطح ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دی گئی ہے‘‘انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہمناآباد تعلقہ کے ہلی کھیڑ (کے) گاؤں کے قریب ایک چیک پوسٹ کھولی جائے گی۔ تحصیلدار انجم تبسم نے انتبا ہ دیا کہ ریت اور کان کنی کی غیر قانونی روک تھام کے لیے قانون کا صحیح استعمال کرتے ہوئے فوری کارروائی کی جائے گی۔کسی بھی غیرقانونی کام کرنے والے کو بخشا نہیں جائے گا‘‘اس موقع پر تحصیلدار چٹگوپہ منجوناتھ پنچڑ، ڈی وائی ایس پی مڑولپا،  ای او دیپیکا نائکر،محمد جعفر صادق اے آر ٹی او بھالکی، پی ایس آئی سریش کمار چوہان، محکمہ تعمیرات عامہ کے اے ای ای وینکٹ سندھے، فاریسٹ آفیسر ایشوریہ، چٹگوپہ فاریسٹ آفیسر ویریا سوامی،محکمہ مائنس کے ضلع آفیسر اور دیگر افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے