از قلم: مسرت جہاں مسرت
جامعہ نگر ،نیء دہلی
اس قدر برسی خدا کی برکتیں رمضان میں
گن نہیں پاتا ہے کوئی نعمتیں رمضان میں
رد نہیں کرتا خدائے پاک کوئی بھی دعا
مومنوں کو وہ ملی ہیں عظمتیں رمضان میں
دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے دنیا کی نظر
روزے داروں کی ہوئیں وہ خدمتیں رمضان میں
کوئی خواہش ،کوئی ارماں یا کوئی من کی مراد
پوری ہوجاتی ہیں ساری حسرتیں رمضان میں
اہل ایماں کو مسرت ہوتی ہیں محسوس جو
وہ عجب ہوتی ہیں رب کی شفقتیں رمضان میں
