غزوۂ بدر حق و باطل کا معرکہ اسلام کی عظیم فتح، محمد قیصر غوری کا خطاب
ظہیرآباد 8/مارچ (مشرقی آوازجدید): جماعت اسلامی ظہیر آباد نارتھ کے زیر اہتمام کل شام بمکان محمد معین الدین معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب منعقدہ دعوت افطار وطعام سے محمد قیصر غوری امیر مقامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی تاریخ کا پہلا اور سب سے فیصلہ کن معرکہ، غزوۂ بدر، 17 رمضان المبارک 2 ہجری کو پیش آیا۔ یہ وہ دن تھا جب ایمان کی قوت اور اللہ کی نصرت نے بے سر و سامانی میں نکلنے والے 313 روزہ دار صحابۂ کرام کو 1000 مشرکینِ مکہ کے لشکر پر فتح عطا فرمائی، جو ہر طرح کے اسلحہ سے لیس اور شکم سیر تھے۔ مسلمانوں کا لشکر 313 مجاہدین شہداء 14مشرکین کا لشکر 1000قتل ہونے والے مشرکین70
وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًااور فرما دیجیے کہ حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، بے شک باطل مٹنے ہی والا تھا۔یہ دن “یوم الفرقان” کہلایا، کیونکہ اس دن حق اور باطل کے درمیان واضح فرق کر دیا گیا۔جنگ سے ایک رات قبل، رسول اللہ ﷺ نے بدر کے میدان میں مختلف مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے فرمایا:
“یہاں فلاں مشرک قتل ہوگا، یہاں فلاں کی لاش پڑی ہوگی۔”اگلے دن، میدانِ بدر میں ہر کفار کی لاش بالکل اسی مقام پر موجود تھی جہاں آپ ﷺ نے نشاندہی فرمائی تھی۔غزوۂ بدر محض ایک جنگ نہیں، بلکہ ایمان، استقامت اور اللہ کی نصرت کا مظہر ہے، جو قیامت تک اہلِ ایمان کے لیے پیغامِ اورحوصلہ ہے ہم اپنے ایمان کو مضبوط کریں۔اور استقامت سے کام کریں اس خطاب کا آغاز افطار سے قبل سید امتیاز سیکریٹری کی تذکیر بالقرآن سے ہوا شیخ فریدالدین سابق رکن ریلوے بورڈ نے تمبم روزہ داروں کو تلقین کی کہ وہ خشوع وخشوع سے عبادات کریں اور غیر ضروری طور پر موبائل کا استعمال نہ کریں انھوں نے پر تکلف دعوت افطار وطعام پر مبارکباد پیش کی محمد معین الدین نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے نماز تراویح می ترجمہ سے پڑھنے کا نظم مسجد اشاعت اسلام لطیف روڈظہیر آبادمیں کیا جا رہا ہے استفادہ کریں محمد معراج الدین زوہیب محمد مقیت الدین ثاقب سید نے اپنے دوست احباب کے ساتھ بہترین ضیافت کی اس موقع پر سید مسعود حسین شاکر استاد محمد شاہد رائل میڈیکل محمد سعود رائل اسٹیل صدر آئیٹا عمران احمدخان صدر ایس آئی او فواد بخش رشتہ دار دوست احباب کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

