ظہیرآباد. 19/ مارچ (مشرقی آوازجدید): جناب محمد فخرالدین عرف محسن رکن جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد ولد محمد معین الدین کنٹراکٹر گڑھی ظہیرآباد جواں سال کابعمر 42 سال مختصر علآلت کے بعد یشودھا ہاسپٹل حیدرآباد میں انتقال ہوا مرحوم ایک محنتی پابند ڈسپلن خوش مزاج اور جماعتی نظم کے پابند تھے مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب عید گاہ میدان میں ان کے بھائی معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد نارتھ انجنئیر محمد شہباز الدین نے پڑھائی اور امیر مقامی محمد قیصر غوری نے مغفرت کی دعا کی کہ اے اللہ رمضان کی خصوصی ساعتیں ہیں انکی مغفرت فرما جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما،تو ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما تحریک اسلامی کو ان کا نعم البدل عطافرما آمین ثمہ آمین مرحوم محمد سمیر الدین اکاونٹنٹ اور خرم کے بڑے بھائی تھے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے