ظہیرآباد۔23/مارچ (مشرقی آوازجدید): سید شاہ حسام الدین قادری خادم الحجاج کی اطلاع کے بموجب عازمین حج 2026 کیلئے حج تربیتی کیمپ برائے مرد و خواتین مورخہ 29 مارچ بروز اتوار بمقام مسجد بغدادی عیدگاہ ظہیرآباد بوقت صبح 10 بجے تا عصر رکھا گیا ہے ۔ اس کیمپ میں عازمین کو تربیت دینے ماہر حج امور حضرت مولانا ڈاکٹر حافظ سیّد شاہ مرتضٰی علی صوفی قادری صاحب معتمد سیّد الصوفیہ اکیڈمی و پرنسپل ایم وی جے کالج حیدرآباد کے علاوہ حضرت سیّد شاہ مصطفیٰ علی صوفی قادری سعید پاشاہ صاحب معتمد عمومی کُل ہند جمعیۃ المشائخ حیدرآباد سے تشریف لارہے ہیں۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے سید شاہ افضل بیابانی خسرو پاشاہ صاحب صدر نشین ریاستی حج کمیٹی، رہبر ملت حضرت مولانا سید شبر پاشاہ قادری صاحب، ڈاکٹر شعیب احمد خان ڈائریکٹر آف نفرالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ سروس حیدرآباد شرکت کریں گے ۔ عازمین حج کو عملی مشق بھی کرائی جائے گی جسکے لیے لازمی ہے کہ تمام عازمین حج وقت مقررہ پر تشریف لائیں ۔تمام عازمین کے لاجسٹک مسائل روانگی کی تربیت اور ائندہ کا لائحہ عمل اس کیمپ میں تبادلہ خیال ہوگا۔ خواتین کے لیے پردے کا انتظام رہے گا اور خصوصی LED کے ذریعے ٹریننگ فرمائیں گے ۔ تمام شرکاء کے لیے طعام کا نظم رہے گا تمام عازمین سنگا ریڈی ،پٹن چیرو، سداشیوپیٹ، نارائن کھیڑ ،کوہیر،بیدر اور دیگر مقامات کے عازمین حج سے وقت مقررہ پر شرکت کر کے اپنے حج کو آسان اور مقبول بنانے کی خواہش کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 8500492418 پر ربط پیدا کریں۔۔۔۔
Post Views: 427
